News Details

23/05/2019

وزیراعلیٰ محمود خان سے حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر کی ملاقات،وزیراعلیٰ کا ضم شدہ اضلاع میں بینک کی برانچز زیادہ کرنے پر زور،

وزیراعلیٰ محمود خان سے حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر کی ملاقات،وزیراعلیٰ کا ضم شدہ اضلاع میں بینک کی برانچز زیادہ کرنے پر زور،

وزیراعلیٰ محمود خان سے حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر کی ملاقات،وزیراعلیٰ کا ضم شدہ اضلاع میں بینک کی برانچز زیادہ کرنے پر زور، نئے اضلاع کی ترقی حکومت کی توجہ کا مرکز ہے، وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اورچیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد اورنگزیب نے وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حبیب بینک لمیٹڈ کے صوبے میں نیٹ ورک ، ضم شدہ اضلاع میں موجود برانچز، صوبائی حکومت کے ساتھ بینک کے ممکنہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے توانائی و بجلی حمایت اللہ خان اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محمد اورنگزیب نے وزیراعلیٰ کوبتایا کہ صوبے میں ایچ بی ایل کی دو سو برانچز کام کر رہی ہیں، ضم شدہ اضلاع میں سولہ برانچز ہیں، جن کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لئے کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں بینک کی برانچز زیادہ کرنے کی ضرورت ہے ، بینک نئے اضلاع میں نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی یا جوبھی تعاون کرسکتا ہے اسے کرنا چاہئےے کیونکہ ضم شدہ اضلاع کے عوام گزشتہ پینتیس سالوں سے بڑی تکالیف اور مصائب کا شکا ررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کو ترقی اور خوشحالی کے قومی دہارے میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح اور نتیجہ خیز اہداف کے تحت بینک کے ساتھ باہمی شراکت اور سرمایہ کاری کی ضرورت سے اتفاق کیا، انہوں نے اس مقصد کے لئے بینک اورمتعلقہ صوبائی محکموں خصوصاً محکمہ توانائی کے اعلیٰ حکام کو آپس میں بیٹھ کرلائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کا خصوصی تذکرہ کیا گیا ، محمد اورنگزیب نے صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے خصوصی دلچسپی اور عزم کا اظہار کیا۔