News Details
20/05/2019
قبائلی اضلاع میں ایف ایم ریڈیو سٹیشنوں کا قیام جلد از جلد عمل میں لانے کی ہدایت،
قبائلی اضلاع میں ایف ایم ریڈیو سٹیشنوں کا قیام جلد از جلد عمل میں لانے کی ہدایت، وزیراعلیٰ
سکولوں میں بچوںسے نقد جرمانوں کی بجائے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت سبز پودے لگائے جائیں،وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ نے قبائلی اضلاع میں 30 ہائی اینڈ ہائیر سیکنڈری سکولز کی معیاری ریفارمنگ جلد یقینی بنانے کی ہدایت
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں بچوں سے نقد جرمانوں کی بجائے سبز پودے بطور جرمانہ لگائے جائیں اور محکمے کی کارکردگی رپورٹ کو وقتاً فوقتاً پی ایم آر یو کو کے ساتھ شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔اُنہوں نے محکمہ کو اپنی کارکردگی میڈیا کی وساطت سے عوام تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبہ بھر کے پرائمری سکولوں میں بہت جلد 12 ہزار مزید پرائمری سکول ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے قبائلی اضلاع میں 30 ہائی اینڈ ہائر سیکنڈری سکولوں کی معیاری ریفارمنگ جلدیقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کو قبائلی اضلاع میںایف ایم ریڈیو سٹیشنوں کا قیام جلد از جلد عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے جبکہ مختلف اضلاع میں میڈیا کالونیز کی تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ضیاءاﷲ بنگش، چیف سیکرٹری محمد سلیم خان، سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، سیکرٹری اطلاعات، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات ، ایس ایس یو ہیڈ صاحبزادہ سعید،کوآرڈنیٹر پی ایم آر یو و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ دونوں محکموں نے اجلاس کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی ۔محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے حکام نے قبائلی اضلاع میں آئی ایم یو کی مکمل توسیع ، 30 ہائی اینڈ ہائیر سیکنڈری سکولز کی ریفارمنگ ، ستوری دا پختونخوا سکالرشپ کی قبائلی اضلاع میں توسیع ، قبائلی اضلاع کیلئے صوبے کے دیگر اضلاع کی طرز پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مینجمنٹ کی توسیع ،سابقہ فاٹا ڈائریکٹوریٹ کا ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں انضمام ، قبائلی اضلاع میں 4500 مزید اساتذہ کی بھرتی کی تجویز ، حال ہی میں 9300 پی ایس ٹی اور ایس ایس ٹی آسامیوں کی تشہیر ، میرٹ کی بنیاد پر ای۔پوسٹنگ ٹرانسفر پالیسی پر عمل درآمد ،45 نئے پرائمری سکولوں کی تعمیر ، 22 پرائمری سکولز کی مڈل سکولز میں اپ گریڈیشن ، 26 مڈل سکولز کی سیکنڈری میں جبکہ 21 سیکنڈری سکولز کی ہائیر سیکنڈری سکولز میں اپ گریڈیشن پر تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 17 ہزار اساتذہ کی بھرتی مکمل کی گئی ہے جبکہ قبائلی اضلاع میں 2400 خالی آسامیوں کی تشہیر کی گئی ہے ۔ سکولوں کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے اضلاع وبین اضلاع کے درمیان کارکردگی کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں اورسکولوں میں بہترین کارکردگی سکور کارڈز متعارف کرائے جارہے ہیں جس سے سکولوں کی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی ۔ ہر سکول کو کارکردگی کی بنیاد پر سٹارز دیئے جائیں گے سب سے اچھی کارکردگی دکھانے والے سکول کو فائیو سٹار سے نوازا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں آٹھ اضلاع میں 28 ہزار300 اساتذہ کی تربیت مکمل کی جاچکی ہے جبکہ 13 ہزار اساتذہ چھ ماہ انڈکشن پروگرام کے تحت تربیت مکمل کر چکے ہیںاسی طرح 15 ہزار مزید اساتذہ یہ ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔پرائمری سکولوں میں لٹریسی اینڈ نیومریسی مہم شروع کی جارہی ہے جس سے بچوں کی بنیادی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ محکمہ ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اپنے ایک سالہ، دو سالہ اور تین سالہ اہداف کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے اجلاس کو اپنی آٹھ ماہ کی کارکردگی ، اگلے چھ ماہ ،ایک سالہ ، دو سالہ اور تین سالہ اہداف کی حصولی جبکہ پانچ سالہ منصوبہ بندی کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلی بریفینگ دی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ اطلاعات نے پچھلے آٹھ ماہ میں 7 ہزار 306 ہینڈ آوٹس کی کوریج ،4749 فوٹو گرافز، 9ہزار انفو گرافکس ،123 آرٹیکلز، 110 پریس کانفرنس منعقد کئے ہیں، جس سے صوبائی حکومت کو مین سٹریم میڈیا میں خاطر خواہ کوریج ممکن ہوئی ہے جبکہ 10 ہزار 734 میڈیا رپورٹس مانیٹر کی ہیں ۔ اسی طرح انہی رپورٹس کو مختلف محکموں کے ساتھ شیئر کیا ہے جبکہ مختلف گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹس کیلئے سہ ماہی رپورٹس تیار کئے ہیںاور میڈیا پر کوریج ممکن بنائی ہے ۔ اسی طرح سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ اورحکومتی موقف کی پروموشن کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس کو محکمہ اطلاعات کا موثر ریڈیو پروگرامنگ ، قبائلی اضلاع میںایف ایم ریڈیو سٹیشنز کے قیام جبکہ ایف ایم ریڈیو سٹیشن میران شاہ اور ایف ایم ریڈیو خیبر میں نشریات کا دورانیہ بالترتیب 6 سے 17گھنٹے اور 3 سے 6 گھنٹے فی دن بڑھانے پر بھی بریفینگ دی گئی ۔اجلاس کو صحافتی برادری کو سہولیات کی فراہمی ، ای ۔ گورننس اقدامات ، محکمہ اطلاعات میں نیوز مینجمنٹ سسٹم ، ریونیو جنریشن ، قانون سازی ، کمیونیکشن سٹرٹیجی، اطلاع سیل کی رنوویشن ، محکمہ اطلاعات کے افسروں کی تربیت ، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں میڈیا سیل کا قیام، خیبرپختونخو اکے مختلف اضلاع میں میڈیا کالونیز کے قیام و پیشرفت ،قبائلی اضلاع میں ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کیلئے سٹاف کی بھرتی پربھی تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔وزیراعلیٰ کا محکمہ ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کو قبائلی اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو ہر حال میں ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا تعلیم کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اولین ترجیح ہے ۔ محکمہ تعلیم میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی ۔ صوبے کے تمام بچوں کو سکولوں میں داخلہ صوبائی حکومت کا مشن ہے ۔پرائمری سکولوں کے طلباءکیلئے سکول بیگز میںکتابوں کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے محکمہ طریقہ کار وضع کریں ۔ قبائلی اضلاع میں محکمہ تعلیم کو سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ اطلاعات کو صوبے کے دیگر محکموں کے ساتھ کوارڈنیشن بڑھانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے جتنے بھی ترقیاتی کام صوبے بشمول قبائلی اضلاع میں کرتی ہے اُن کا موں سے عوام کو بہتر انداز میں با خبر رکھا جائے تاکہ ان اقدامات سے عام آدمی کو فائدہ ہو سکے ۔