News Details

18/05/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈگری کالج شموزئی کے قیام کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2019-20 میں ڈالنے اور کالج کی زمین کے حصول کیلئے درکار وسائل کی فراہمی جولائی میں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈگری کالج شموزئی کے قیام کے منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2019-20 میں ڈالنے اور کالج کی زمین کے حصول کیلئے درکار وسائل کی فراہمی جولائی میں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوںنے سول ہسپتال بریکوٹ کی بھی تعمیر نو و بحالی کی ہدایت کی اور اس مقصد کیلئے سکیم سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ڈالنے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں شموزئی کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس کی صدار ت کر رہے تھے ۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد ، صوبائی محکموں صحت ، مواصلات و تعمیرات ، اعلیٰ تعلیم اور کھیل کے انتظامی سیکرٹریز ،ڈپٹی کمشنر سوات اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ نے شموزئی سوات میں مختلف ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت طلب کی ۔ وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ سول ہسپتال بریکوٹ کو 2013 میں کیٹگری ڈی ہسپتال تک اپ گریڈ کیا گیا جو مکمل طور پر فعال ہے تاہم اس کی تعمیر نو کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہسپتال ڈیمیج ہو گیا تھا ۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی تعمیر نو کے منصوبے کو آئندہ ترقیاتی پروگرام میں ڈالنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے بنیادی مرکز صحت شموزئی کو جامع ہیلتھ یونٹ میں تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی اور اسے متعلقہ سکیم میں ڈالنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ شموزئی میں پلے گراﺅنڈ کے قیام کیلئے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے اور سیکشن فور لگا دیا گیا ہے ۔زمین کے حصول کیلئے فنڈز بھی جاری کر دیئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے زمین کا مسئلہ جلد حل کرنے اور تیز رفتاری سے گراﺅنڈ کی تعمیر یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔