News Details

14/05/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و ترجمان صوبائی حکومت اجمل خان وزیر کے والد ،معروف ماہرتعلیم ڈاکٹر حکیم خان شکئی وال کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و ترجمان صوبائی حکومت اجمل خان وزیر کے والد ،معروف ماہرتعلیم ڈاکٹر حکیم خان شکئی وال کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔دریں اثناءوزیراعلیٰ نے پنجاب کے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی والدہ کی وفات پر بھی انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔