News Details

03/05/2019

وزیراعلیٰ سے بنوں پی کے 88 کے وفد کی ملاقات پی کے۔88 کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، صوبے میں پسماندہ علاقو ں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، محمود خان

وزیراعلیٰ سے بنوں پی کے 88 کے وفد کی ملاقات پی کے۔88 کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے، صوبے میں پسماندہ علاقو ں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، محمود خان وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ بنوں پی کے88 کے تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعلی سے پی کے 88 بنوں سے ایم پی اے پختون یار خان کی سربراہی میں ایک وفدنے وزیر اعلی ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے وزیراعلیٰ کو حلقے میں صاف پانی کی عدم دستیابی ، سڑکوں کی ابتر صورت حال، تعلیم اور دیگر شعبوں میں مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ حلقے میں عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام اقدامات لئے جائینگے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت پورے صوبے کی یکساں ترقی چاہتی ہے تاہم سہولیات سے محروم اور پسماندہ علاقے صوبائی حکومت کی توجہات کا مرکز ہیں، صوبے کے غیر ترقیافتہ علاقوں کو اٹھانے کیلئے قابل عمل ترقیاتی منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاری ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ عوام کو جلد سے جلد ریلیف دیا جاسکے۔صحت اور تعلیم سمیت سماجی خدمات کو تمام شعبوں کا معیار بلند کیا جا رہا ہے، عام آدمی کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی حکمت عملی وضع کی گئی ہے ۔ وزیر اعلی نے یقین دلایا کہ بنوں پی کے 88 میں سکولوں، سڑکوں، پانی اور دیگر سہولیات کے حوالے سے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ۔