News Details
27/04/2019
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے آڈٹ سسٹم کو مزید بہتر اور مضبوط کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے آڈٹ سسٹم کو مزید بہتر اور مضبوط کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے ،انہوں نے صوبائی سطح پر سرکاری محکموں ، اداروں اور کمپنیوں کی پرفارمنس آڈٹ کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ حکمرانی کی بہتری ، کارکردگی میں اضافے اور خدمات کی مو¿ثر فراہمی کیلئے سالانہ پرفارمنس آڈٹ ناگزیر ہے ۔انہوں نے صوبائی محکموں کو ہدایت کی کہ آڈٹ ٹیموں کو درکار تعاون کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وہ وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر سے تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ کے علاوہ ڈائریکٹر جنرلز آڈٹ محمد آصف خان، عصمت اللہ شاہ، محمد جان اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے وزیراعلیٰ کو سرکاری اداروں اور تنظیموں کی پرفارمنس آڈٹ کے مقاصد ، ضرورت واہمیت ، آڈٹ کے طریق کار اور دیگر اہم پہلوﺅ ںپر بریفنگ دی انہوں نے آڈٹ سسٹم میں بہتری کیلئے اصلاحات اور تبدیلوں سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ مذکورہ اہداف کے حصول کیلئے آڈٹ سسٹم کی تنظیم نو کی گئی ہے ۔آڈیٹر جنرل کا دفتر بنیادی طور پر سرکاری اداروں میں حکمرانی کے نظام کو بہتر کرنے اور کارکردگی میں اضافے کیلئے ایک معاون کی حیثیت رکھتا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی سطح پر آڈیٹر جنرل کے دفتر کو مضبوط کرنے کے حکومتی عزم اور اس سلسلے میں لائی گئی اصلاحات کی ضرورت سے اتفاق کیا انہوں نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی یقینی بنانے کیلئے ہر سال پرفارمنس آڈٹ کرانا ضروری ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام صوبائی محکمے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون یقینی بنائینگے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام کو آڈٹ ٹیموں کی بروقت معاونت کا پابند بنایا جائے۔انہوں نے صوبے میں سرکاری تنظیموں ، کمپنیوں اور اداروں کی پرفارمنس آڈٹ کے علاوہ محکموں کے انٹرنل آڈٹ سسٹم کو بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں آڈیٹر جنرل اور ان کی ٹیم کے تعاون کو خوش آمدید کہیںگے۔ انہوں نے کہا کہ اس مجموعی عمل میں درپیش کوئی بھی مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدگی سے پرفارمنس آڈٹ کی وجہ سے محکموں کی کارکردگی بہتر ہوگی اورشفاف اور مو¿ثر انداز میں خدمات کی فراہمی یقینی ہوگی۔ محمود خان نے کہا کہ صوبائی محکموں اور اداروں کو ان کے دائرہ اختیار کے مطابق فعال بنانا اور حکمرانی کے مجموعی نظام کو تبدیلی سے ہمکنار کرنا شروع دن سے صوبائی حکومت کا ہدف ہے، اس سلسلے میں کی جانے والی ہر کوشش کو بھرپور تعاون یقینی بنائینگے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے صوبائی حکومت کے عزائم کو سراہا اور صوبائی محکموں کے انٹرنل آڈٹ سسٹم کیلئے بھی معاونت کا یقین دلایا ۔