News Details

20/04/2019

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد دی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہاں سے جاری اپنے ایک تہینتی پیغام میں کہا کہ ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو پاکستان میں بحیثیت شہری مساوی حقوق حاصل ہیں۔ ہمارا مذہب اسلام بھی اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے، انکے مکمل تحفظ اور عبادات، رسومات اور مذہبی تہواروں کو پوری آزادی سے منانے کا حکم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی ٹھوس اقدامات کئے ہیں جن کے ثمرا ت بھی سامنے آرہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اقلیتوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کریں۔موجودہ قومی و عالمی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہر سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس بات کا عزم کیا ہوا ہے کہ اقلیتوں کے بنیادی حقوق، تحفظ اور عزت کا بھر پور خیال رکھا جائے اور ہمار ا پرخلوص طرز عمل اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔