News Details

11/04/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان میں پھیلنے والی لشمینیا بیماری کا نوٹس لیا ہے اور محکمہ صحت سے موجودہ صورتحال پر رپورٹ طلب کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان میں پھیلنے والی لشمینیا بیماری کا نوٹس لیا ہے اور محکمہ صحت سے موجودہ صورتحال پر رپورٹ طلب کی ہے ۔ انہوں نے لشمینیا کے فوری کنٹرول کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ اگر بروقت انتظامات نہ کئے گئے تو بیماری وبا کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جنوبی وزیرستان سے منسلک شہروں اور پشاور سے میڈیکل ٹیمیں فوراً پہنچائی جائیں ، لشمینیا کے علاج کیلئے دستیاب تیس ہزار انجکشن اور دیگر ایمرجنسی ادویات بھی جلد پہنچائی جائیں۔ انہوں نے لشمینیا مرض سے بچنے کیلئے عوامی آگاہی مہم چلانے اور محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مچھروں سے بچنے والی جالیاں ، مچھر مار سپرے ، ڈاکٹرز اور دیگر درکار آلات فوری طور پر مہیا کئے جائیں،لشمینیا مرض کو مزید پھیلنے سے روکنا اور متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حتمی ہدف ہونا چاہیئے، اس سلسلے میں محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔