News Details
09/04/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صو بے بھر میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صو بے بھر میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا ہے اور کہا ہے کہ آنے والے چند دنوں میں صوبے بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائیگا جس کی وجہ سے نہ صرف صوبے کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے بلکہ صوبے کی بائیو ڈائیورسیٹی پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے عوام اور تاجر برادری سے اپیل بھی کی ہے کہ اس مہم میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیں، اور بائیو ڈگریڈیبل شاپنگ بیگز کا استعمال شروع کرکے صوبے کی خوبصورتی اور ماحول کی صفائی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈبلیو ایس ایس پی اور پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش، سی ای او اور دیگر اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی ۔سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی سید ظفر علی شاہ نے ڈبلیو ایس ایس پی کی کلین اینڈ گرین مہم میں یوتھ ایمبیسیڈر پروگرام کی شمولیت ، نوجوان رضاکاروں کی رجسٹریشن، سائنسی بنیادوں پر گندگی ٹکانے لگانے کیلئے لینڈ فل سائٹ ، کوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کی منصوبہ بندی ، سوئس حکومت کی مالی معاونت سے شہر کی صفائی کیلئے ماسٹر پلان اور ڈبلیو ایس ایس پی کی دیگر خدمات کی فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈبلیو ایس ایس پی نے صفائی کے لئے یوتھ ایمبیسیڈر پروگرام کا آغاز بھی کیا جس کے تحت صفائی مہم کے لئے نواجوان رضاکاروں کی رجسٹریشن کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کلین گرین مہم کی کامیابی اور پشاور شہر کو صاف ترین بنانے کیلئے صوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے ۔پشاور شہر میں لیکیج کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور سڑکوں پر میکینکل سویپنگ شروع کردی گئی ہے ۔وفاقی حکومت کی شروع کردہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں صوبائی حکومت بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی کامیا بی میں تمام سرکاری ادارے مصروف ہے، صوبے کے کونے کونے میں درخت لگائے جارہے ہیں جس سے صوبے کی اقتصادی حالت ، ماحول پر مثبت اثرات اور موسمی تغیر سے ہونے والی تبدیلیوں اور چیلنجوں سے بہتر طریقے سے نمٹاجا سکے گا۔ ڈبلیو ایس ایس پی باقی طرقی یافتہ ممالک کے تجربات سے سیکھتے ہوئے کھوڑا کرکٹ کو بجلی میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی اور مستقبل کی ضروریات کے لئے ماسٹر پلان تیار کر رہی ہے۔ شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈبلیو ایس ایس پی کا یوتھ ایمبیسیڈر پروگرام دوسرے اداروں کے لئے قابل تقلید ہے۔ توقع ہے کہ یوتھ ایمبیسییڈر پروگرام ڈبلیو ایس ایس پی اور حکومت کے اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا پشاور شہر صوبے کا دارالخلافہ ہے ہم اسے ایک ماڈل شہر بنائینگے۔ اسی طرح ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو مضر صحت دودھ سے چٹکارہ مل سکیں۔ صحت سہولت کارڈ کو اگلے بجٹ میں پورے صوبے تک توسیع دی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبے پر آج کچھ مخالفین منفی تنقید کر رہے ہیں لیکن جب یہ منصوبہ شروع ہوگا توعوام کو اس منصوبے کی اہمیت کا پتہ چلے گا۔ بلین ٹریزسونامی منصوبے پر بھی تنقید ہوئی تھی مگر میں آج بھی چیلنج کرتا ہوں کہ بلین ٹریز سونامی منصوبے میں کسی قسم کی کرپشن نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کو ماڈل ادارہ بنانا ہے ادارے کے جو گزارشات ہے صوبائی حکومت اس کو پورا کرے گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت مثبت تنقید کو خوش آمدید کہتے ہے یہ ہم سب کا صوبہ ہے اور سب نے ملکر اس کو ترقی دینا ہے۔بی آر ٹی منصوبے کی باعث تاجر برادری کے نقصانات کا ازالہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دُنیا کے مختلف ممالک میں کوڑا کرکٹ کو نہ صرف توانائی میں تبدیل کرنے بلکہ اس سے کارآمد اشیاء بنانے کا ماڈل موجود ہے ۔ ڈبلیو ایس ایس پی اس ماڈل کو اپنانے کے لئے اقدامات تیز کرے، جس سے نہ صرف مقامی آبادی کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔اہداف کے حصول کے لئے شہریوں سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور ان میں شعور اُجاگر کرنے کیلئے بھی اقدامات اُٹھائیں جائیں۔صوبائی حکومت صفائی، پینے کے صاف پانی اور شہری خدمات کی فراہمی میں ڈبلیو ایس ایس پی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔مطلوبہ وسائل کی فراہمی کے علاوہ ادارے کو درپیش دیگر مشکلات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور پشاورشہر کو کلین اینڈ گرین initiative کا رول ماڈل شہر پیش کیا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے ڈبلیو ایس ایس پی میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں شیلڈ بھی تقسیم کئے جبکہ سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی نے بھی وزیراعلیٰ کو شیلڈ پیش کیا ۔ بعد ازاں صفائی اور کلین گرین مہم کے حوالے سے آگاہی مہم بھی نکالی گئی