News Details

08/04/2019

ضلع خیبر میں سکول داخلہ مہم

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی شرکت وفاقی وزیر نور الحق قادری، وزیر اعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر اور وزیراعلی کے مشیر ضیاء اللہ بنگش کی بھی شرکت خیبر: ضلع خیبر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، وزیر اعلیٰ خیبر: 14 سال دہشت گردی کی جنگ کے بعد ہم ترقی کی جانب گامزن ہوے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر: مجھے بتایا گیا کہ صوبے 26 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر: اس سال ہم نے 8 لاکھ بچون کو سکولوں میں داخل کروانا ہے، محمود خان خیبر: اگر ماں باپ سکول نہیں لے کر جاتے تو محمود خان آپ کے داخلے سکولوں میں کروائے گا، محمود خان خیبر: حکومت 8 سے 16 سال کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لئے تمام کوششیں کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر: وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ قبائلی عوام کی مشاورت سے ترقیاتی عمل کا آغاز کیا جائے، محمود خان خیبر: ہم قبائلی عوام کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے، محمود خان خیبر: حکومت ذہین اور مستحق طالب علموں کو سکالرشپس اور مالی معاونت فراہم کرے گی،وزیر اعلیٰ خیبر: وزیر اعلی نے دور دراز علاقوں میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے اساتذہ کو خصوصی مراعات دینے کے لیے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کیں, خیبر: وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو پابندی سے دورے کرنے کی ہدایت بھی کی، خیبر: جو بھی افسران یا اساتذہ کام نہیں کرتے ان کو فارغ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ خیبر: ضلع خیبر آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، شفقت محمود خیبر: ہم نے پورے ملک سے ناخواندگی کو ختم کرنی ہے، شفقت محمود خیبر: سابقہ قبائلی اضلاع میں خواتین اساتذہ خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، شفقت محمود خیبر: دور دراز علاقوں سے انے والے استذہ بھی خصوصی مراعات کے مستحق ہیں،شفقت محمود خیبر: حکومت کا ضلع خیبر سے سکول داخلہ مہم کا اغاز کرنا قبائلی اضلاع سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے، شفقت محمود خیبر: اج قبائلی عوام نے سوچنا ہوگا کہ ہماری محرومیوں کی بنیادی وجہ کیا تھی،اجمل وزیر خیبر: ہم کیوں 70 سال تک ترقی سے محروم رہے، اجمل وزیر خیبر: ہماری محرومیوں کی بنیادی وجہ تعلیم سے محرومی ہے،اجمل وزیر خیبر: کوئی بھی تعلیم یافتہ قوم تاریکیوں کا شکار نہیں ہو سکتی، اجمل وزیر خیبر: تعلیم یافتہ قوموں کو ان کے حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، اجمل وزہر خیبر: اگر ہم ہزاروں سال تک کی خوشی چاہتے ہیں تو ہمیں سکول بنانے ہونگے،نور الحق قادری خیبر: ہمیں اپنی انے والے نسل کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا، نور الحق قادری خیبر: انے والے وقت میں قبائلی عوام کی قسمت بدلنے والی ہے، نور الحق قادری تعلیم سے قوموں کی تقدیر بدل جاتی ہے، ضیاء اللہ بنگش خیبر: صوبائی حکومت نے اپ کے لیے کتابیں اور تعلیم مفت کر رکھی ہے، ضیاء اللہ بنگش خیبر: والدین کی زمہداری ہے کہ وہ اپنے بچون کو سکولوں میں داخل کروائیں، ضیاء اللہ بنگش خیبر: محکمہ تعلیم نے اب تک قبائلی اضلاع کے لیے 2400 پوسٹوں کی تشہیر کر چکی ہے، ضیاء اللہ بنگش خیبر: وزیر اعلیٰ نے 4000 مزید پوسٹوں کی منظوری دے دی ہے، ضیاء اللہ بنگش