News Details
02/04/2019
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضم شدہ اضلاع کے لئے وضع کردہ کمیونیکشن حکمت عملی سے اتفاق کیا ہے
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضم شدہ اضلاع کے لئے وضع کردہ کمیونیکشن حکمت عملی سے اتفاق کیا ہے اور آئندہ پیر سے باضابطہ طور پر امبریلا کمیونیکشن مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمیونیکشن ٹیم کا دفتر / یونٹ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہو گا اور وزیراعلیٰ کی براہ راست نگرانی میں کام کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ حکومت سابقہ فاٹا کی ترقی اور وہاں کے نظام کی بہتری پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔ گزشتہ دوماہ سے تیز رفتاری سے اقدامات شروع ہیں۔ ترقیاتی و اصلاحاتی پلان کے تحت سرگرمیوں کو صحیح معنوں میں نتیجہ خیز بنانے اور انضمام کے مجموعی عمل کی موثر تکمیل کیلئے کمیونیکشن گیپ ختم کرکے قبائلی عوام تک رسائی ناگزیر ہے۔ قبائل کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ہم اُن کیلئے کیا کر رہے ہیں۔ نئے اضلاع کی ترقی اور عوام کے مسائل کا ازالہ محض روایتی نعرہ یا دعویٰ نہیں بلکہ یہ ہمارا کل وقتی اور حتمی ہدف ہے۔ ہم قبائل کے در د ، تکالیف ، محرومیوں اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس کے حل کیلئے کام شروع ہے۔ ہم آئندہ دس سالوں میں نئے اضلاع کیلئے اتنا کام کرنا چاہتے ہیں جو گزشتہ 70 سالوں میں نہیں ہو سکا، مالی حالت جو بھی ہو، نئے اضلاع کیلئے پلان کا نفاذ یقینی بنائیں گے۔ اس مجموعی عمل میں سابقہ فاٹا کے عوام کا تعاون اہمیت کا حامل ہے جس کے لئے حکومت اور قبائلی عوام کے مابین کمیونیکشن خلاءکو پر کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں نئے اضلاع کیلئے کمیونیکشن حکمت عملی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزراءتیمور سلیم جھگڑا، شوکت علی یوسفزئی، سلطان محمد خان ، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر ، چیف سیکرٹری سلیم خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز ، سٹرٹیٹجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید، یو این ڈی پی کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو نئے ضم شدہ اضلاع کیلئے کمیونیکشن حکمت عملی پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے نئے اضلاع میں انضمام کے حوالے سے سرگرمیوں سے عوام کو باخبر رکھنے اور ا ±ن تک رسائی کیلئے بنائی گئی کمیونیکشن حکمت عملی سے اتفاق کیااور آئندہ ہفتے کمیونیکشن مہم کااجراءکرنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ نئے اضلاع اس صوبے کا حصہ ہیں اور ہر طرح کی فلاح و ترقی کے نہ صرف حقدار بلکہ ماضی کی محرومیوں کی وجہ سے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نئے اضلاع کیلئے خصوصی ترقیاتی پلان وضع کیا گیا ہے۔ سابقہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ اب محرومیاں ماضی کا حصہ بن جائیں گی۔ ہمارے وزراءنئے اضلاع کا باقاعدگی سے دورہ کررہے ہیں اور وہ خود بھی نئے اضلاع کے دورے جاری رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ قبائلی اضلاع کے عوام تک رسائی یقینی ہو۔ کمیونیکشن گیپ ختم ہو ، قبائلی عوام ہمارے اقدامات اور حکمت عملی سے آگاہ ہوں اور ا ±ن کی آراءہم تک پہنچ سکیں۔ اس مقصد کیلئے ایک موثر اور قابل عمل کمیونیکشن حکمت عملی کی ضرورت ہے جس کے ذریعے منفی پروپیگنڈوں کا مقابلہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ محمود خان نے کہاکہ ہمارا اصل ہدف قبائلی اضلاع کی70 سالہ محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہے اگرچہ یہ آسان کام نہیں ہے مگر ہم پرعزم ہے۔ ہم نیک نیتی ، اخلاص اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تمام ادارے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کام کریں۔ نئے اضلاع کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے دستیاب وسائل شفاف انداز میں بروئے کار لائیں گے۔