News Details
23/03/2019
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کایوم پاکستان کے حوالے سے پیغام
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کایوم پاکستان کے حوالے سے پیغام
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ 23مارچ 1940کو قرارداد پاکستان کی منظوری مسلمانوں کی تاریخی کامیابی تھی جسکی بدولت نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت کا قیام عمل میں آیا بلکہ انہیں الگ اور واضح شناخت بھی ملی۔ 23مارچ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں آج بھی اسی جذبے اور ولولے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے مملکت خداداد کا قیام عمل میں آیا تھا۔آج کا دن علامہ محمد اقبالؒ کی بصیرت اور قائد اعظمؒ کی قائدانہ صلاحیتوں کی یاد دلاتا ہے علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری اور قاائد اعظمؒ نے اپنے دلائل کے ذریعے مسلمانوں میں ایک جداگانہ قومیت کا احساس پیدا کیا اور ایک آزاد وطن کا حصول یقینی بنایا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 23مارچ ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے ایک علیحدہ شناخت اور مملکت کے حصول کے لئے دی ہیں۔ ان لازوال قربانیوں کا اولین تقاضا ہے کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے، تحریک انصاف شروع دن سے اسی مقصد کیلئے جدوجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے اپنے منشور پر عمل پیرا ہے اور حکمرانی کے شفاف نظام کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کے خواب کو شرمندہء تعبیر کرنے لئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے ، کیونکہ کرپشن قوموں کو تباہ کر دیتی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری تمام تر جدوجہد کا مرکز و محور پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی ہونی چاہئے ۔ پاکستان ہماری شناخت ہے اور ہم اس کی بقا و سلامتی پر کوکوئی سمجھوتا نہیں کرینگے وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں تحریک پاکستان اور بعد ازاں تحفظ پاکستان کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیاا ورکہا کہ ہم ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ۔ پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائینگے۔