News Details

17/03/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور ملیٹنسی (Militancy)سے تباہ حال سٹرکچر کی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور ملیٹنسی (Militancy)سے تباہ حال سٹرکچر کی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے فاسٹ ٹریک پر سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی کی ہدایت کی ۔ ہماری حکومت کی منصفانہ ترقیاتی حکمت عملی کا مقصد غریب عوام کو ریلیف دینا اور انکی احساس محرومی ختم کرنا ہے اور اسی طرح معیشت کو بڑھوتی دینے کیلئے فوری نوعیت کے پراجیکٹس ، درمیانے اور طویل المدتی اقدامات پر فوکس نا گزیر ہے۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب سمیت صوبائی وزیر ماحولیات اشتیاق ارمڑ، وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، اکبرایوب خان، ڈاکٹرامجد علی، برائے ضم شدہ اضلاع و صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے اجلاس میں صوبے میں جاری ترقیاتی حکمت عملی وسائل کی فراہمی جاری اور نئے سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ فاسٹ ٹریک پراجیکٹس کو وسائل کی Reappropriation کے ذریعے وسائل منتقل کئے جاتے ہیں تاکہ اسکے ثمرات لوگوں تک پہنچ سکے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہReappropriation ہمیشہ تیسرے کوارٹر میں ہی کئے جاتے ہے تاکہ محکموں کے پاس عوامی فلاحی سکیموں کی برق رفتار تکمیل کیلئے مناسب وقت ہو۔ اس بار مئی اور جون میں روزوں کی وجہ سے Reappropriation اور بھی زیادہ ضروری ہو گیا ہے تاکہ پراجیکٹس پر سرعت کے ساتھ کام جاری ہو۔ اجلاس کو پی اینڈ ڈی کے اجتماعی رولز سے آگاہ کیا گیا اور کہا گیا کہ پی اینڈ ڈی پورے سال کی سکیموں کی Assessment کرتا ہے فاسٹ ٹریک پراجیکٹس کیلئے وسائل کی فراہمی اور استعمال تجویز کرتے ہے تاکہ عوام کے مفاد پر آنچ نہ آئیں۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقیاتی حکمت عملی پر اپوزیشن کی رائے حقیقت سے متصادم ہے۔ اپوزیشن اور اس کے آلہ کار وں کو عوامی فلاح اور ترقی کی سکیموں پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن اقربا پروری ، نا انصافی کے ذریعے معاشرے میں بگاڑ اور دراڑے ڈالی اس لئے عوام نے انہیں اپنی حق نمائندگی سے محروم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ محالفت کرنے والوں کی سوچ حقیقت کے برعکس ہے انکی سیاسی مقاصد ہے یا سیاسی آلہ کار ہے۔ عوام کو جذباتی اور معاشی استحصال سے تحفظ دینا ہے۔ ہمارے چیلنجز مختلف نوعیت کے ہے۔دہشت گردی اور ملٹینسی (Militancy)سے تباہ حال انفراسٹرکچر کی بحالی لوگوں کی آباد کاری اور تعمیر نو پر ہماری توجہ ہے۔ہم اپنے منشور سے صرف نظر نہیں کر سکتے۔غریب اور محروم طبقے کیلئے کام کرنا ہے۔بڑے پراجیکٹس پورے صوبے کے پراجیکٹس ہے۔ پورا صوبہ مستفید ہوگا۔محمود خان نے کہا کہ اپوزیشن کی تنقید اور پروپیگنڈوں پر دعیان نہیں دینگے ورنہ عوامی خدمت سے رہ جائینگے۔ تعمیر و ترقی ، انصاف و میرٹ کا قافلہ اپنی منزل کی طرف چلتا رہیگا۔ سابقہ سیاستدانوں کی سیاست اپنے ذات تک محدود تھی۔ ہماری سیاست کا محور غریب اور محروم طبقہ ہے۔