News Details

13/03/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبے میں ایگریکلچر ایمرجنسی کے حوالے سے اجلاس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبے میں ایگریکلچر ایمرجنسی کے حوالے سے اجلاس * نیشنل ایگرکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت صوبے میں زراعت کی پیداوار کوبڑھائیں گے ۔وزیراعلیٰ * وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے زراعت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اُٹھانے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ * سوات میں ٹراؤٹ فش کو بطور صنعت متعارف کرانے کیلئے 180 ٹراؤٹ فش فارمز کا قیام یقینی بنایا جا ر ہا ہے۔وزیراعلیٰ * زراعت کے شعبے میں پرائیوٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے ۔وزیراعلیٰ * وزیراعلیٰ نے صوبے میں دودھ اور خوردنی اجناس میں ملاوٹ کے حوالے سے سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت * سب سے پہلے پشاور شہر کو ملاوٹی اجناس سے پاک کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ * ملاوٹ کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے گی ، محمود خان * زراعت کے شعبے میں پنجاب حکومت کے ساتھ گیارہ منصوبوں پر باہمی اشتراک سے پیش رفت ہونے جارہی ہے، وزیراعلیٰ * ضم شدہ اضلاع میں بھی زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ * ملاوٹ کی روک تھام کیلئے ضلعی سطح پر موبائل اور سٹیٹک لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی ۔وزیراعلیٰ * مختلف اضلاع میں پاسچرائزیشن پلانٹس متعارف کرانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔محمود خان