News Details
10/03/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری عوامی فلاح کے اہم منصوبوں کو مکمل کرنا حکومت کی ترجیح ہے ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری عوامی فلاح کے اہم منصوبوں کو مکمل کرنا حکومت کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ محکمہ صحت نے مکمل شدہ نئی عمارتوں کو استعمال میں لانا چاہیئے اور اس مقصد کیلئے متعلقہ محکمہ کے حوالے کی جائیں ۔وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ ، سیکرٹری خزانہ شکیل قادراور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبے میں جاری تکمیل کے قریب منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جن میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا نیا بلاک ، کے ٹی ایچ ٹراما سنٹر اور کارڈیالوجی بلاک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، سنٹرل جیل پشاور کی نئی عمارت سمیت پی کے ایچ اے ، سی اینڈ ڈبلیو اور اریگیشن کے مختلف منصوبے شامل ہیں۔