News Details
06/03/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں پلاسٹک پلوشن اور اسکے اثرات سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے صوبے بھر میں پولتھین بیگز (پلاسٹک شاپنگ بیگز) پر پابندی اور اس کا متبادل حل تلاش کرنے کیلئے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں پلاسٹک پلوشن اور اسکے اثرات سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے صوبے بھر میں پولتھین بیگز (پلاسٹک شاپنگ بیگز) پر پابندی اور اس کا متبادل حل تلاش کرنے کیلئے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی میں کمشنر پشاور ، ڈبلیو ایس ایس پی، بزنس کمیونٹی، سی سی پی او پشاور قاضی جمیل اور محکمہ ماحولیات کے نمائندے شامل ہونگے ۔ انہوں نے کمیٹی کیلئے ٹی او آرز بنانے اور دس دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے اس مقصد کیلئے پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے پلاسٹک بیگز کے استعمال سے چھٹکارہ انتہائی ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ نے صوبے میں پو لیتھین بیگز (پلاسٹک بیگز) پر پابندی اور اس کے متبادل بیگز کے حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سینئر صوبائی وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی شہرام تراکئی ، وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی ، وزیرماحولیات و جنگلات اشتیاق ارمڑ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ محمد اسرار ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،کمشنر پشاور، سی سی پی او پشاور قاضی جمیل ، امجد علی ، سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی ، ڈی جی ای پی اے ، ڈپٹی کمشنر پشاور ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ اور چیمبر آف کامرس کے سابقہ صدر و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ کو صوبے میں پلاسٹک شاپنگ بیگز سے پیدا شدہ پلوشن اور اس کے نقصانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے حوالے سے تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت کی قانون سازی اور کا وشوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز سے آلودگی کا مسئلہ ایک گلوبل مسئلہ ہے۔ پاکستان اور خاص طورپر صوبہ خیبرپختونخوا میں اس مسئلے نے شدت اختیار کی ہے جس سے صوبے میں شاپنگ بیگز کے استعمال سے زراعت ، ایریگیشن، سیوریج کا نظام اور صاف پانی کا نظام کافی حد تک متاثر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے وژن کے مطابق ہم نے پلاسٹک شاپنگ بیگز پلوشن کو صوبے سے ہر حال میں ختم کرنا ہے اور اس کا متبادل راستہ نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں بائیوڈگریڈیبلز بیگز کو استعمال میں لائیں گے جس سے نہ صرف ماحول صاف ہوگا بلکہ صوبے کے عوام مختلف قسم کی بیماریوں سے بھی بچ جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں بزنس کمیونٹی کی آگاہی کے لئے مختلف قسم کی آگاہی مہم میڈیا کے ذریعے چلائی جائیں گی تاکہ عملدرآمد کے وقت کسی قسم کی پیچیدگی سامنے نہ آئے۔ انہوں نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ بزنس کمیونٹی اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل بیٹھ کر پولیتھین شاپنگ بیگزپابندی پر عملدرآمد کے لئے کام کرے اور جلد سے جلد رپورٹ مرتب کرکے پیش کریں۔