News Details

04/03/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے ریلیف سرگرمیاں زیادہ تیز کرنے اور انہیں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرنے نیز پراگرس رپورٹس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بھیجوانے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے ریلیف سرگرمیاں زیادہ تیز کرنے اور انہیں لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرنے نیز پراگرس رپورٹس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بھیجوانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام اضلاع میں ریلیف اور بحالی کا کام زور و شور سے جاری ہے جس میں متعلقہ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی دلچسپی بھی قابل تعریف ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ متاثرین کواپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلانا ضروری ہے اور انہیں کسی بھی قیمت پر حالات اور مشکل موسمی صورتحال کی رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے حتیٰ کہ متاثرین کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کا بھی پورا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس ضمن میں متاثرین کی طرف سے کسی بھی شکایت کا وہ سخت ترین نوٹس لینگے اور انتظامیہ یا کسی بھی ادارے کی طرف سے کوتاہی یا غفلت کے ارتکاب پر تادیبی کاروائی سے گریز نہیں کرینگے ۔