News Details

03/03/2019

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ہزارہ ڈویژن کے اضلاع ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،بٹگرام ، کوہستا ن اور ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات، دیر ،شانگلہ ، چترال میں برفباری کی وجہ سے بند شاہراہوں کو فوری طور پر کھولنے کیلئے ہیوی مشینری استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ہزارہ ڈویژن کے اضلاع ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،بٹگرام ، کوہستا ن اور ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات، دیر ،شانگلہ ، چترال میں برفباری کی وجہ سے بند شاہراہوں کو فوری طور پر کھولنے کیلئے ہیوی مشینری استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے برفیلے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر چھوٹے بڑے راستے کھولنے اور ٹریفک کو معمول پر رکھنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ بٹگرام میں بارش اور برفباری سے شاہراہ ریشم پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند شاہراہوں کو فوری طور پر ٹریفک کیلئے کھولنے کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح صوبے بھر میں بارشوں ، ندی ، نالوں میں طغیانی کی وجہ سے معطل زندگی کو معمول پرلانے کیلئے تمام اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے پہلے ہی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122 ، پی ڈی ایم اے اور دیگرریلیف فراہم کرنے والے اداروں کوہدایات دے چکے ہیں تاکہ علاقہ مکین اور سیاحوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔