News Details

02/03/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے دیر بالا پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں حضر ت حسین کو پریس کلب کاصدرمنتخب ہونے اور کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد دی ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے دیر بالا پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں حضر ت حسین کو پریس کلب کاصدرمنتخب ہونے اور کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے نومنتخب صدر اور کابینہ کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت مثبت تنقید کو اپنے لئے مشعل راہ سمجھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اُمید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ اپنے دیگر ساتھیوں کی توقعات پر پورا اُترے گی ۔