News Details

01/03/2019

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے خیبر یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پشاور کی صحافی برادری کی منتخب قیادت پہلے سے بڑھ کر کارکن صحافیوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرے گی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے خیبر یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پشاور کی صحافی برادری کی منتخب قیادت پہلے سے بڑھ کر کارکن صحافیوں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرے گی۔ وزیراعلی نے خیبر یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر فدا خٹک، جنرل سیکرٹری محمد نعیم، سینئر نائب صدر شہزادہ فہد، نائب صدر شیخ رضوان، جائنٹ سیکرٹری امیر معاویہ اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلی محمود خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، حکومت صحافیوں کو درپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ ہے جس کے لئے سنجیدہ اقدامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاور کی صحافی برادری نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔