News Details

22/02/2019

پشاور ایئرپورٹ سے رات کی پروازیں بحال کر دی گئیں، متحدہ عرب امارات کے شہر العین اور شارجہ کیلئے پروازیں روانہ

پشاور ایئرپورٹ سے رات کی پروازیں بحال کر دی گئیں، متحدہ عرب امارات کے شہر العین اور شارجہ کیلئے پروازیں روانہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آج باضابطہ افتتاح کیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پشاور ایئرپورٹ سے نائٹ فلائٹس کا اجراء تبدیلی کی طرف صوبائی حکومت کا نیا قدم ہے ، دہشتگری کی وجہ سے پشاور ائیر پورٹ سے معطل پروازوں کی بحالی خصوصاً رات کی پروازوں کے اجراء سے نا صرف عوام کو سہولت ہوگی بلکہ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی مدد ملے گی،پی ٹی آئی عوامی تکالیف سے بے خبر حکمرانوں کے بنائے گئے مفادپرستی پر مبنی نظام میں تبدیلی کیلئے گامزن ہے، ہمارے ملک پر ایسے حکمرانوں کی حکومت رہی ہے جنہوں نے عوام کی فکر نہیں کی، جب آئینی ادارے ان سے پوچ گچھ کرتے ہیں تو چیخنا شروع کرتے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور سے متحدہ عرب امارات کے لئے پروازوں کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے 143 مسافروں پر مشتمل پی کے ۔255 کوپشاور ائیرپورٹ سے باضابطہ طور پر عرب امارات کے شہر العین روانہ کیا، تقریب میں ائیرپورٹ کے منیجر عبید اللہ عباسی، چیف سیکورٹی آفیسر عشرت ملک اور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ العین جانے والے پرواز کے مسافر بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان بیرون ملک روزگار کے حصول کے سلسلے میں پاکستانی عوام کے ساتھ گہری محبت رکھتے ہیں اور ان کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر سطح پرآاواز بلند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت بیرون ملک جانے والے مسافروں کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور وہ ہر میدان میں آپ کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے ہمارے صوبے کے واحد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رات کی پروازیں بند کردی گئی تھی جتنی بھی ائیر لائنز ہیں وہ دن کے وقت فلائٹس آپریٹ کرتی رہیں طویل قربانیوں اور کوششوں کے بعد صوبے میں امن کی بحالی ممکن ہوئی جس کی وجہ سے آج ہم نہ صرف معطل پروازوں کو بحال کر چکے ہیں بلکہ رات کے وقت بھی پشاور ایئر پورٹ سے فلائٹس کی آمدورفت ممکن ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ کریڈٹ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز کو جاتا ہے جس کیلئے ہم پی آئی اے کے مشکور ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تکالیف میں کمی آئے گی یہ تبدیلی ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران کو الیکشن میں تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا اور وہ اب عوام سے کئے گئے وعدوں کو بتدریج پورا کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی مفاد پرست حکمرانوں کے برعکس حقیقی معنوں میں عوام کی خوشحالی اور تبدیلی کیلئے کھڑی ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کرنے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کی فکرتک نہ کی اور اپنی جیبیں بھرتے رہے اور جب نیب ان کو پکڑتی ہے تو وہ چیخیں مارتے ہیں ی انہوں نے کہا کہ اب عوام دیکھیں ان لوگوں کے سیاست سے پہلے کتنے اثاثے تھے اور اب ان کے اثاثے کتنے ہیں انہوں نے کہا کہ اب وہ جیلوں کی تکالیف برداشت نہیں کر سکتے بعدازاں وزیراعلیٰ نے عرب امارات کے شہر العین کی افتتاحی فلائٹ کے موقع پر کیک بھی کاٹا اور پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مذکورہ فلائٹ کے مسافروں سے بھی ملے اور انہیں نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے ابراہیم یوسفزئی نے اپنے خطاب میں پشاور ایئر پورٹ کے حوالے سے پی آئی اے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پشاور ائیرپورٹ سے دیگر ممالک کیلئے بھی فلائٹس کا اجراء عنقریب کیا جائے گا۔ <><><><><>