News Details
22/02/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تہکال میں چلتی گاڑی پر بی آرٹی کا پِلرگرنے کے حوالے سے مبینہ خبروں کا نوٹس لیا ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تہکال میں چلتی گاڑی پر بی آرٹی کا پِلرگرنے کے حوالے سے مبینہ خبروں کا نوٹس لیا ہے اور چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملے کی فوری انکوائری کرکے رپورٹ پیش کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غفلت کے مرتکب ذمہ داران کیخلاف کاروائی کی جائیگی۔ انہوں نے مبینہ حاد ثے میں زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔