News Details

18/02/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کڈنی ہسپتال سوات کے اہم ترین ترقیاتی منصوبے میں حائل مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کڈنی ہسپتال سوات کے اہم ترین ترقیاتی منصوبے میں حائل مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ہسپتال کے حل طلب امور کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، سیکرٹری صحت، ایم ایس کڈنی ہسپتال سوات اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کیلئے درکار 68ملین روپے جاری کرنے کی اصولی منظوری بھی دی۔ انہوں نے زمین کی منتقلی اور دیگر مسائل کو قانون کے مطابق حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوامی مفاد کا بہترین منصوبہ ہے اس لئے اسکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔