News Details
14/02/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے پشاور پریس کلب پشاور کے صدر سید بخار شاہ نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاو ر میں ملاقات کی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے پشاور پریس کلب پشاور کے صدر سید بخار شاہ نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاو ر میں ملاقات کی اور انہیں صحافی برادری کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیراعلیٰ نے صحافتی برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ انکی حکومت صحافتی برادری کی عزت کرتی ہے اور انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ صوبے میں صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ صحافتی برادری کے مسائل اور تحفظات کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے