News Details
10/02/2019
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت میڈیا سٹرٹیجی پرایک اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت میڈیا سٹرٹیجی پرایک اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر و صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کی شرکت جبکہ وفاقی وزیر مراد سعید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں سابقہ سات قبائلی اضلاع کا صوبے میں شامل ہونے کے بعد کمیونیکشن سٹرٹیجی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبے کیلئے انٹیگرٹیڈ میڈیا سٹرٹیجی کی ہدایت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ اطلاعات کے افسران کی نئے اضلاع میں تعیناتی کی جائے۔ اُنہوں نے محکمہ اطلاعات کیلئے سرکاردفاتر فوری طور پر دینے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ سمیت سوات صوبے میں شامل ہوااور میں وزیراعلیٰ بنا۔ اسی طرح نئے شامل ہونے والے اضلاع کو بھی آئندہ حکومتی ذمہ داریاں ملیں گی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ نئے اضلاع کیلئے وسیع تعمیر نو اور ترقیاتی حکمت عملی وضع کی گئی ہے جس سے عام لوگ مستفید ہوں گے۔محکمہ اطلاعات نئے حالات میں اپنی ہمہ گیر ذمہ داریوں کیلئے تیاری پکڑے۔
<><><><><><><>