News Details

30/01/2019

.سوات موٹروے کے افتتاح کی تاریخ آگئی

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی حکومت کے فلیگ شپ پروجیکٹ سوات موٹر وے کو یکم مئی تک عوام کیلئے کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، دفتر وزارت مواصلات پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں آج اہم اجلاس ہوا۔ چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ، ایم ڈی پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات ، سیکرٹری ایریگیشن ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سوات موٹر وے اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کے زیر تعمیر منصوبے سوات موٹر وے پر کام کی پیش رفت اور اسکی تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،سوات موٹر وے پر کام کی پیش رفت اور اسکے نتیجے میں ممکنہ تکمیل کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیاکہ یکم مئی 2019 کو سوات موٹر وے باضابطہ طور پر عام ٹریفک کیلئے کھول دی جائیگی، اجلاس میں سوات موٹر وے کے توسیعی منصوبے کی بھی اُصولی منظوری دی گئی اسکے علاوہ کوہاٹ تا ڈی آئی خان روڈ کو بھی عوام کیلئے جلد کھولنے پر اتفاق کیا گیا ۔