News Details
21/01/2019
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے ملاکنڈ اور ہزارہ کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے عوام اور سیاحوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے ملاکنڈ اور ہزارہ کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے عوام اور سیاحوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہزارہ اور ملاکنڈ کے کمشنرز اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو اس سلسے میں موثر اقدامات کی ہدایت کی انہوں نے واضح کیا کہ برف باری سے بند راستے فوری طورپر کھولے جائیں اور وہاں پر پھنسے سیاحوں کو با حفاظت متعلقہ مقام تک پہنچنے میں معاونت کی جائے۔ان علاقوں میں مشکلات سے دوچار سیاحوں اور مقامی لوگوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔