News Details
18/01/2019
.وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پشاور یونیورسٹی کیمپس سانحہ پر قائم پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پشاور یونیورسٹی کیمپس سانحہ پر قائم پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیرقانون سلطان محمد خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں رپورٹ پیش کی۔کمیٹی کے دیگر اراکین ایم پی ایز نگہت اورکزئی، سردار حسین بابک،خلیق الرحمان، عارف احمدزئی، محمود بٹانی اور نذیر عباسی بھی اس موقع پر موجو دتھے ،وزیراعلیٰ نے کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کا فروغ اور تعلیم دوست ماحول کی فراہمی ترجیح ہے۔طلبا ہمارا اثاثہ اور مستقبل ہیں ،ان کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے۔