News Details
15/01/2019
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران شاہی مہمان خانہ کے قریب سبزہ زار پر قائم کئے جانے والے لیڈیز پارک کا افتتاح کیا
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران شاہی مہمان خانہ کے قریب سبزہ زار پر قائم کئے جانے والے لیڈیز پارک کا افتتاح کیا انہوں نے پارک میں بچوں کیلئے بنائے گئے جھولوں اور واش رومز کا جائزہ بھی لیا اور انہیں زیادہ بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے جھولوں میں کھیلنے والے بچوں سے ملاقات اور حوصلہ افزائی بھی کی اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ مرد حضرات بالخصوص نوجوانوں کیلئے تفریحی سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا اسی طرح پشاور کی خوبصورتی کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا اور اس کی عظمت رفتہ کی بحالی میں کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھی جائے گی پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی) سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اگلے دو مہینوں میں یہ عظیم الشان منصوبہ ہر لحاظ سے مکمل کر دیا جائے گا اور 23 مارچ کو اس کا باضابطہ افتتاح بھی کیا جائے گا انہوں نے منصوبے کی لاگت میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کو مخالفین کا منفی پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے ڈیزائن میں ناگزیر ردوبدل کے مقابلے میں بڑھنے والے اخراجات زیادہ نہیں بلکہ کم ہیں محمود خان نے کہا کہ ان کی حکومت نہ صرف احتساب بلکہ خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے ہم ہر وقت عوامی جوابدہی کیلئے تیار ہیں کیونکہ ہم عوام ہی سے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ترقیاتی فنڈز کے منصفانہ اور شفاف استعمال کا عمل یقینی بنائے گی اور کسی بھی سطح پر بدعنوانی یا میرٹ کے برعکس اقدامات کی اجازت نہیں دیگی کیونکہ ہماری حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہے۔