News Details
15/01/2019
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے منگل کی سہ پہر ہشنتگری پشاور میں مولوی جی ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے علاوہ ہسپتال کے مختلف شعبے چیک کئے
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے منگل کی سہ پہر ہشنتگری پشاور میں مولوی جی ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے علاوہ ہسپتال کے مختلف شعبے چیک کئے اور عملے کی موجودگی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے وہاں موجود مریضوں اور تیمارداروں سے بھی طبی سہولیات سے متعلق مسائل و مشکلات دریافت کئے جنہوں نے ہسپتال میں مہیا کی جانے والی خدمات اور سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا وزیراعلیٰ ہسپتال کے طبی عملے سے بھی ملے اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی انہوں نے واضح کیا کہ وہ آئندہ دن اور رات کے مختلف لمحات میں سرکاری اور نجی و انفرادی حیثیت میں ہسپتالوں سمیت عوامی خدمات کے اداروں کے اچانک دورے کرینگے تاہم ان کے دوروں کا مقصد کسی کو معطل کرنا نہیں بلکہ عزت افزائی کرنا ہے اور حکومت کی جانب سے بجا طور پر یہ توقع بھی رکھنا ہے کہ ہسپتالوں اور دیگر اداروں کے اعلیٰ اور ادنیٰ حکام عوام بالخصوص غریب لوگوں کی اسی طرح عزت افزائی اور خدمت کرینگے کیونکہ عوام کی بے لوث خدمت ان کا فرض ہونے کے علاوہ دنیاوی اور اخروی نجات کا ذریعہ بھی ہے محمود خان نے اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس اور ڈاکٹروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم واضح کیا کہ اسے زچہ و بچہ کی صحت سمیت اپنے شعبے میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا جائے گا اور تمام وارڈز میں زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جائے گی تاکہ اس کا شمار بھی صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں ہو انہوں نے کہا کہ عوام کو علاج کی بہتر سہولیات اور طبی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے ایک تیماردار کی شکایت پر ہسپتال کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی اور اس سلسلے میں اپنے چیف سیکورٹی آفیسر کو ٹاسک حوالے کیا انہوں نے اہل علاقہ کی طرف سے میٹرنٹی کا شعبہ ہسپتال کی حدود میں منتقلی سے متعلق تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی اس موقع پر وہاں جمع لوگوں نے وزیراعلیٰ کے دورے اور مریضوں کی خبر گیری کے جذبے کو سراہا جبکہ کرپشن کے خاتمے اور اداروں کی شفافیت سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔