News Details
13/01/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی کے جاں بحق ہونے اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی خبر وں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو دونوں واقعات کی فوری انکوائری مکمل کرکے جلد ازجلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی کے جاں بحق ہونے اورڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری کی خبر وں کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو دونوں واقعات کی فوری انکوائری مکمل کرکے جلد ازجلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے دونوں ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے ، ادویات کی فراہمی اور خصوصی طو رپر چھوٹے بچوں کیلئے سردی کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں تاکہ ایسے واقعات کا تدارک کیا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے نومولود بچی کے والدین سے بھی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے صبر و استقامت کی دُعا کی ۔