News Details

12/01/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے تین سپیشل اکنامک زونز میں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو کاروباردوست آئیڈیل ماحول فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے تین سپیشل اکنامک زونز میں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو کاروباردوست آئیڈیل ماحول فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے تشکیل دی گئی پالیسی اور قانون پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کیا جائے گا مذکورہ تینوں زونز میں تمام منصوبے ماحول دوست ہونے چاہئیں ۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاو رمیں ڈنمارک کے سفیر Rolf Holmboe سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر فاطمہ گروپ کی طرف سے پریزینٹیشن بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ ڈنمارک اور فاطمہ گروپ باہمی اشتراک سے ہری پور اور ڈی آئی خان کے سیمنٹ منصوبوں میں 300 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت عبد الکریم ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیرعلیٰ محمد اسرار ، ایس ایس یو کے سربراہ صاحبزادہ سعید ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور فاطمہ گروپ کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ فاطمہ گروپ ہری پور اور ڈی آئی خان میں سمینٹ پلانٹس کے قیام کیلئے میجر سٹیک ہولڈر ، اونراور ڈویلپر کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ دونوں پلانٹس سٹیٹ آف آرٹ ہوں گے اور ماحول دوست بھی ہوں گے ۔ یہ منصوبے پورے خطے کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ا ن منصوبوں کی وجہ سے بالواسطہ اور بلاواسطہ 2500 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ان منصوبوں کے قیام سے منصوبوں کے احاطے میں سکولوں ، فنی تعلیمی اداروں اور صحت کی سہولیات کے قیام اور اپ گریڈیشن میں بھی معاونت ملے گی ۔ اجلاس کے شرکاء کو فاطمہ گروپ کی معاونت اور ڈنمارک حکومت کی مہارت کے بارے میں بریفینگ بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ڈنمارک کے سفیر کو خوش آمدید کہا اور سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت کا یقین دلایا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سیمنٹ کے مذکورہ منصوبوں کا اچھے طریقے سے اجراء یقینی بنانے کیلئے تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ حال ہی میں رشکئی سپیشل اکنامک زون کیلئے ایک چینی کمپنی سی آر بی سی کے ساتھ اجلاس بھی ہوچکا ہے اور متعلقہ حکام کو تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ منصوبے کے معیار اور ٹائم لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔رشکئی سپیشل اکنامک زون سے بھی 50 ہزار براہ راست جبکہ لاکھوں بلاواسطہ نوکریاں پیدا ہوں گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ امر قابل تحسین ہے کہ اس صوبے میں سب سے بڑا سمینٹ پلانٹ ہو گا جو مکمل طور پر ماحول دوست اور نفع بخش ہو گا۔ انہوں نے منصوبے کیلئے متعلقہ قانون کے تحت مکمل شفافیت اور میرٹ پر فیصلہ سازی کا یقین دلایا ۔محمود خان نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کی سوچ کا بدلنا اور وسیع پیمانے پر سرمایہ کاروں کا اس صوبے کی طرف رخ کرنا بلاشبہ حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج سرکاری شعبے کا رویہ بھی ماضی سے مختلف ہے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کو سہولیات دی جارہی ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو تیز رفتار پراسس کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ سپیشل اکنامک زونز میں انڈسٹریل کلسٹر ز کیلئے وسیع گنجائش موجود ہو گی۔ انہوں نے سیکرٹری صنعت کو ہدایت کی کہ وہ فاطمہ گروپ کے ساتھ اجلاس کرلیں ۔ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر دور کریں ۔ انہوں نے مائنگ لیز سے متعلق مسائل اور EPA کی طرف سے این او سی کا مسئلہ بھی جلد حل کرنے کی ہدایت کی ۔ محمود خان نے کہاکہ سی پیک کے تناظر میں خیبرپختونخوا تجارت اور صنعت کا حب بننے جارہا ہے ۔ انہوں نے صوبے میں تیز رفتار صنعتکاری کے تناظر میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کی سطح بلند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی حکومت نے صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو مثالی مراعات دی ہیں۔ تیز رفتار صنعتکاری کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ، معیشت مضبوط ہو گی اور صوبے کی مجموعی خوشحالی کا راستہ ہموار ہو