News Details

11/01/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت فاٹا کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

* وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت فاٹا کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس * سات نئے ضم شدہ اضلاع میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں خالی آسامیوں پر کنٹریکٹ پر فوری بھرتی کی جائے ، خصوصی استشنیٰ دیں گے ، وزیراعلیٰ * نئے اضلاع میں تمام محکموں اور خدمات کے شعبوں کا مکمل ڈیٹا جمع کیا جائے، وزیراعلیٰ * سات نئے ضم شدہ اضلاع کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈاکٹر ز اور عملہ کی پوسٹیں فور ی دے کر ایک مہینے میں آپریشنلزکیا جائے ، محمود خان * سات نئے ضم شدہ اضلاع میں ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو فور ی طور پر فعال کردیا جائے۔، محمود خان * سات نئے ضم شدہ اضلاع میں ہسپتالوں میں میڈیسن کی فراہمی کیلئے وسائل فراہم کریں، وزیراعلیٰ * سات نئے ضم شدہ اضلاع میں میں بھرتی کئے جانے والے ڈاکٹروں کو خصوصی پیکج دیں گے، محمود خان * منظور شدہ پوسٹوں پر بھرتی شروع کی جائے اور اضافی پوسٹوں کی منظوری متعلقہ فورم پر فوری حاصل کرنی چاہیئے تاکہ اداروں کی فعالیت ان سات نئے اضلاع میں نظر آئے ، وزیراعلیٰ * صحت اور تعلیم میں منظور شدہ پوسٹوں پر بھرتی کاکام شروع کیا جائے، وزیراعلیٰ * پورا پلان بنا لیں، حکومت وسائل دے گی،ہر محکمہ اپنی ضروریات کا ایک مکمل پلان دے ، نئے اضلاع کے لوگوں کو ریلیف دیں گے ۔ وزیر اعلیٰ * آئی ایم یو فعال ہو اور آئندہ دو ہفتوں میں سٹاف کی تعیناتی مکمل ہو جائے گی۔ اجلاس کو یقین دہانی * اجلاس میں صوبے میں شامل سا ت نئے اضلاع، تعلیم، صحت، سپورٹس ، سیاحت ، بلدیات اور دیگر محکموں کے بارے میں غور وخوض کیا گیا * اور ان اضلاع میں سماجی خدمات کا ایک فعال خاکہ اور اس پر فوری عمل درآمد کا روڈ میپ پیش کیا گیا * سات نئے ضم شدہ اضلاع کیلئے وسائل اور اس کا شفاف طریقہ کار استعمال کو یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ * سات نئے ضم شدہ اضلاع میں مقامی لوگ بھرتی ہوں گے اور وہاں کے نوجوانوں کو عمر اور تعلیمی استعداد میں رعایت دی جائے گی ،اجلاس میں فیصلہ * سات نئے ضم شدہ اضلاع میں لوگوں کی محرومی دور کرنے کیلئے مراعات اور ریلیف دیں گے ،محمود خان * تمام نئے اضلاع جنگ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ وہاں انفراسٹر کچر اور سہولیات کی فراہمی ترجیح رہے گی، فیصلہ * جنگ سے تباہ شدہ سکولوں کی بحالی تیز تر بنیاد پر شروع کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت، محمود خان * سپورٹس، ٹوارزم کے پراجیکٹس جلد شروع کرنے کا فیصلہ * تیز تر اقدامات کے ذریعے سہولیات کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی اقدامات کا فیصلہ * 10 فروری سے سات نئے ضم شدہ اضلاع میں تمام کیٹگری سپورٹس سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ * ٹوارزم ، کلچر اور آرکیالوجی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان ، اجلاس میں فیصلہ * نئے اضلاع کی 9 تحصیلوں میں سپورٹس انفراسٹرکچر موجود ہے ، مزید پر کام کرنے کا فیصلہ * سات نئے ضم شدہ اضلاع کے نوجوانوں کو روزگار سکیم کیلئے فوری طور پر ایک ارب روپے جاری کرنے کی منظوری ،متعلقہ فورم سے منظوری دی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ * سات نئے ضم شدہ اضلاع میں آئینی ترمیم کے بعد صوبے کے قوانین لاگو ہوں گے، اجلا س کو بریفینگ * میونسپل خدمات کا بھر پور اور منظم انتظام کیلئے ٹینڈر ہو چکے ہیں، بریفینگ * مختلف پراجیکٹس کی منظوری ٹائم لائن سے مشروط ہو گی، اجلاس میں فیصلہ * نئے ضم شدہ سات اضلاع میں صحت اور جامع مساجد کی سولرائزیشن کی منظوری اور مرحلہ وار کام شروع کرنے کی منظوری، اجلاس میں فیصلہ * ان فیصلوں پر عمل درآمد فوری شروع کردیا جائے اور پورا عمل تین مہینے میں مکمل کرنے کی ہدایت، اجلاس میں فیصلہ * چیف سیکرٹری کی قیادت میں کمیٹی کی تشکیل ، آئی جی ، سیکرٹری فنانس اور دیگر ممبران ہوں گے جو پولیس اہلکاروں اور دیگر اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے طریقہ کار وضع کرے گی، اجلاس میں فیصلہ * نئے ضم شدہ سات اضلاع میں یونیورسٹیز ، کالجز اور سکولوں کے نیٹ ورک کا ایک جامع پلان اور تعمیراتی حکمت عملی کا آغاز کرنے کی ہدایت، وزیراعلیٰ * حکمرانی کا شفاف نظام دیں گے ، میرٹ پر فیصلہ سازی ہو گی ، مثالی سسٹم سے عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت ، محمود خان