News Details
08/01/2019
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سوات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سوات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے۔ یہاں سے جاری ہونے والے اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے نو منتخب چیئرمین شہزاد عال اور دیگر عہدے داروں کو مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ مثبت صحافت کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔