News Details
30/12/2018
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی سوات کی سپلیمنٹری گرانٹ کمپنی کے کرنٹ بجٹ میں ڈالنے ، کمپنی کو دیگر یونین کونسلز تک توسیع دینے اور کمپنی کے ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ممکن بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی سوات کی سپلیمنٹری گرانٹ کمپنی کے کرنٹ بجٹ میں ڈالنے ، کمپنی کو دیگر یونین کونسلز تک توسیع دینے اور کمپنی کے ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ممکن بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے،انہوں نے داسو ڈیم کے متاثرین کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ وہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں سوات اور کوہستان سے آئے ہوئے وفود کے ساتھ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، ایم پی اے اور چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان اور ایم پی اے محمد دیدار بھی اس موقع پر موجود تھے، وفود نے وزیر اعلیٰ کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مذکورہ اضلاع کے لوگوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے، وزیر اعلیٰ نے داسو ڈیم کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے مسئلے کو بھی مرکزی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا یقین دلایا،انہوں نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی سوات کو درپیش مسائل کے بروقت حل کیلئے ایم پی اے فضل حکیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ دیا، انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ ہفتے کمپنی کے حکام ، ٹی ایم اے اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے ساتھ اجلاس بلایا جائے گا اور تمام مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔