News Details
25/12/2018
صوبے میں بجلی چوری کی کل وقتی حوصلہ شکنی کیلئے ایک واضح حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت ، وزیراعلیٰ
* صوبے میں بجلی چوری کی کل وقتی حوصلہ شکنی کیلئے ایک واضح حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت ، وزیراعلیٰ
* پیسکو اپنے سسٹم ، کارکردگی اور اپنی کمزوریوں پر قابو پائے اور اووربلنگ کے خاتمے اور بجلی چوری کیلئے ایک مکمل سٹرٹیجی وضع کرے، محمود خان
* صوبائی حکومت انتظامی اور پولیس پر مبنی ٹیمیں تشکیل دے کر پیسکو کی بجلی چور ی کے خاتمے اور جائز ریکوری میں مکمل تعاون فراہم کرے گی ، محمود خان
* پیسکو چیف اپنے ادارے کے اندرمافیا کو کنٹرول کرے اور حقیقی بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالے، محمود خان
* صوبائی حکومت بھر پور سیاسی عزم کے ساتھ بجلی چوری کا خاتمہ کرنے میں مدد کرے گی ،وزیراعلیٰ
* ہم 100 فیصد نتائج دیں گے، پیسکو ایک جامع حکمت عملی وضع کرے ، محمود خان
* متعلقہ حکام سسٹمیٹک حکمت عملی کے ذریعے اپنے اہداف مقرر کرے اور اس کے حصول کو مانیٹر کرے ، یہ حکمت عملی نتیجہ خیز ہونی چاہیئے، وزیراعلیٰ
بجلی چوری کی حوصلہ شکنی کیلئے بلا تفریق آپریشن شروع کیا جائے ، پیسکو غلط اعداد وشمار کی بجائے حقیقت پر مبنی ڈیٹا فراہم کرے، محمود خان
* جہاں زیادہ لاسز اور بجلی چور ی ہو ، وہاں سب سے پہلے آپریشن شروع کیا جائے ، وزیراعلیٰ
* بجلی چوری روک تھام مہم کو مزید تیز کرنا چاہیئے ، صوبائی حکومت اس ضمن میں مکمل تعاون فراہم کرے گی، وزیراعلیٰ
* بقایا جات کی ریکوری کیلئے سیکرٹری انرجی اینڈ پاور اور پیسکو حکام مل بیٹھ کر ایک جامع حکمت عملی بنائیں، محمود خان
* عوام کیلئے بجلی میٹر انسٹالمنٹ کے عمل کو آسان اور باسہولت بنایا جائے تاکہ آئندہ کیلئے بجلی چوری کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے، وزیراعلیٰ
* پیسکو حکام بجلی چوری کی روک تھام اور بقایا جات کی وصولی کیلئے دو تین دن کے اندر لائحہ عمل وضع کریں ، محمود خان
* پیسکواپنے اُن اہلکاروں کے خلاف بھی ایکشن لے جو بجلی چور ی اور معاونت میں ملوث ہیں، وزیراعلیٰ
* پیسکو میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہونا چاہیئے، محمود خان
* صوبے میں اس مہم کے دوران 897 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہوئی ہیں، جس میں 720 بجلی چور وں کی گرفتاری ہوئی ہے اور پشاور میں 90 غیر قانونی ٹرانسفارمر بھی اُتارے جا چکے ہیں، پیسکو حکام
* 12 ایس ڈی اوز کو بجلی چوری اور معاونت میں جبری ریٹائرئمنٹ کی سزا ہو چکی ہے، پیسکو حکام