News Details
12/12/2018
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایم پی اے آصف خان کی قیادت میں 50 بندوں کے ایک وفد سے جس میں ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ ناظمین پشاور اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایم پی اے آصف خان کی قیادت میں 50 بندوں کے ایک وفد سے جس میں ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ ناظمین پشاور اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش اور ناظم اعلیٰ پشاور ارباب عاصم نے شرکت کی، تقریب میں وفد نے وزیراعلیٰ کو پشاور میں لوگوں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ تقریب سے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی، ناظم اعلیٰ ارباب عاصم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پشاور کے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے کیونکہ پشاور شہر تمام صوبے کے لوگوں کا شہر ہے اور پورے صوبے کا دل ہے پشاور لوگوں کیلئے ہر سہولت ترجیحی بنیادوں پر مسیر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس نے ذاتی طور پر بی آر ٹی منصوبے کے تکمیل کیلئے ایکنک سے فنڈ کے اجراء کو ممکن بنایا اور اس منصوبے کو معاشی اور عملی لحاظ سے ہر مدد فراہم کی تاکہ اس منصوبے کی تکمیل میں درپیش مسائل جلد سے جلد حل کئے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ اپنی نوعیت کا ایک واحد اور منفرد منصوبہ ہے اور اس کی بروقت تکمیل سے پشاور شہر ایک منفرد نظارہ پیش کرے گا اور اسی طرح پشاور میں ٹریفک و دیگر مسائل پر کل وقتی قابو پا لیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پشاور شہر کے ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کر فراہمی کیلئے بھی صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ تقریب کے بعد وزیراعلیٰ نے پشاور یونیورسٹی سے آئے ہوئے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی اور طلباء کو درپیش مختلف مسائل پر بات چیت کی اور ان کو بروقت حل کرانے کا یقین بھی دلایا۔