News Details
26/11/2018
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے رائیونڈ تبلیغی جماعت کے خطیب مولانا جمیل کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے رائیونڈ تبلیغی جماعت کے خطیب مولانا جمیل کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی دینی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔مرحوم تبلیغی جماعت کے سابق امیر م حاجی عبدالوہاب مرحوم کے دیرینہ دوست بھی تھے۔