News Details

14/11/2018

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور بورڈ آف ریونیوکے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں کی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور بورڈ آف ریونیوکے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں کی ۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری کامران بلوچ اور متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے دونوں محکموں کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میں دونوں محکمے باہمی رضا مندی سے ایک ہی جگہ پر اپنی اپنی بلڈنگز تعمیر کرائیں کیونکہ دونوں ہی حکومتی ادارے ہیں اور حکومت کیلئے آمدن کا ذریعہ ہیں۔ اس موقع پراجلاس نے وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ دونوں محکمے بنوں میں ایک ہی بلڈنگ میں اپنے دفتری امورنمٹائیں گے تو تمام کام روانی کے ساتھ ہو گا۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ دونوں حکومتی اداروں کو بنوں میں ایک ہی بلڈنگ میں ایڈجسٹ کیا جائے اس سے نہ صرف محکموں کے درمیان روابط میں آسانی پیداہو گی بلکہ دفتری امور میں پیچیدگیاں بھی ختم ہونے میں مدد ملے گی۔