News Details

14/11/2018

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جمعہ کے روز صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے کے درمیان صوبائی اراکین اسمبلی سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان جمعہ کے روز صبح 9بجے سے دوپہر 12بجے کے درمیان صوبائی اراکین اسمبلی سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے جن میں مختلف علاقوں سے نو منتخب اراکین اسمبلی سے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے اور ممبران سے ان کے جلد از جلد حل کے بارے میں طریق کار وضع کرنے کی ہدایت اور گفت و شنید کریں گے۔ نماز جمعہ کے بعد وزیر اعلیٰ کا مٹہ سوات کا دورہ بھی متوقع ہے جس میں مختلف ترقیاتی و دیگر امور کا موقع پر جائزہ لیں گے۔