News Details
14/11/2018
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے آج خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے آج خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ، وہ او پی ڈی سمیت ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں سے بات چیت کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے ہسپتال کے کاؤنٹر پر پرچی سسٹم کو چیک کیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میرے دورے کا بنیادی مقصد مریضوں کی مشکلات اور تکالیف کا جائزہ لینا اور انہیں دور کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبائی حکومت صحت کے شعبے کو مزید بہتری کی طرف لے جانا چاہتی ہے اور مریضوں کو تمام سہولیات یکساں مہیا کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ،میں خود ان شعبوں کو مانیٹر کر رہا ہوں۔ایک مریض کی شکایت پر محمود خان نے فوراً اسے ویل چیئر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔دورے کے دوران وزیر اطلات شوکت یوسفزئی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔