News Details

08/11/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کیپٹن زرغام فریدکی شہادت پر کورکمانڈر پشاورلیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود سے تعزیت کا اظہار کیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کیپٹن زرغام فریدکی شہادت پر کورکمانڈر پشاورلیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ آج آرمی میس پشاور میں گئے جہاں اُنہوں نے کورکمانڈرپشاور لیفٹنٹ جنرل شاہین مظہر محمود سے زرغام فرید کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ اُنہوں نے ملک و قوم کیلئے خدمات انجام دینے اور جام شہادت نوش کرنے پر شہید زرغام فرید کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ پاک فوج کے نوجوانوں کی ملک کی سلامتی کیلئے پیش کی گئی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ اُنہوں نے اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔