News Details

01/11/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت انصاف اور مساوات پر یقین رکھتی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت انصاف اور مساوات پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے وکلاء کو اپنی ذمہ داری بطریق احسن ادا کرنی چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انصاف لائرزفورم خیبرپختونخوا کے 8 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت انصاف لائرز فورم خیبرپختونخوا کے صدر قاضی انور کر رہے تھے اس موقع پرڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان اور سیکرٹری لاء ذکاء اللہ خٹک بھی موجود تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت دیگر محکموں کی طرح محکمہ لاء میں بھی اصلاحات کیلئے کوشاں ہے جس کے بعد محکمہ لاء کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے میں مدد ملے گی۔وزیر اعلیٰ نے لاء آفیسرز کیتقرریمتعلقہ قانون کے مطابق یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ قانون کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال اور مضبوط بنانا صوبائی حکومت کی ترجیح ہے انہوں نے اس سلسلے میں سفارشات اور تجاویز کو تیز رفتاری سے حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔