News Details

31/10/2018

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاو رمیں ملاقات کی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاو رمیں ملاقات کی ۔ ملاقات میں تازہ ترین ملکی صورتحال ، اہم قومی مسائل اورباہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ اسد قیصر نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کو ضلع صوابی میں ایگر کلچر یونیورسٹی پشاو رکے ریجنل کیمپس کے قیام کی تجویز دی ۔ اُنہوں نے گدون صوابی میں بیر گالی سیاحتی سائٹ کی بحالی کی بھی تجویز دی ۔ اس کے علاوہ دریائے سندھ کے ساحل پر 353 کنال دستیاب اراضی پر واٹر پارک کے قیام پر بھی غور وخوض کیا گیا ۔ رشکئی اکنامک زون کی اگلے تین ماہ کے اندر سنگ بنیاد کی تقریب یقینی بنانے کیلئے ہفتہ وار میٹنگ کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ٹاسک فورس کے قیام اور فوکل پرسن کی تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ تجاویز سے اُصولی اتفاق کیا اور اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔