News Details

29/10/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مقامی میڈیا کی ایک خبر کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ بھانہ ماڑی تھانہ پشاور کی پولیس نے علاقے کے ایک گھر پر بغیر لیڈی پولیس کے چھاپہ مارا اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مقامی میڈیا کی ایک خبر کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ بھانہ ماڑی تھانہ پشاور کی پولیس نے علاقے کے ایک گھر پر بغیر لیڈی پولیس کے چھاپہ مارا اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو واقعے کی مکمل انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں وقوعہ کے مختلف زاویوں کی تفتیش سمیت گھر کے مقامی افراد کی شکایات پر مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں پولیس پر بغیر لیڈی اہلکاروں کے چھاپہ مارنے اور توڑ پھوڑکرنے کا الزام لگایا ۔ وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کی ہر زاویے سے تفتیش مکمل کرکے جس میں اگر قانون سے انحراف کیا گیا ہو اور جس نے یہ انحراف کیا ہو اُن کی ذمہ داریوں کا تعین کریں ۔ اس واقعے کی قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جائے اور پولیس کے اس چھاپے کے پیچھے کیا مقصد کارفرما تھا۔ اُنہوں نے غیر قانونی حرکت پر ڈسپلنری ایکشن لینے کی ہدایت کی ۔