News Details
24/10/2018
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں ، اپوزیشن کی مثبت تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کے اُجاگر کردہ مسائل حل کرینگے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں ، اپوزیشن کی مثبت تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کے اُجاگر کردہ مسائل حل کرینگے انہوں نے آئندہ سالانہ پروگرام میں ہر ضلع کیلئے اہم پراجیکٹس شامل کرنے کا عندیہ دیا اور یقین دلایا کہ وہ سب سے انصاف کرینگے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے ان کی حکومت عوام کو مطمئن کرے گی اور عوام کو خوشحال زندگی گزارنے کیلئے مواقع کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل شفاف طریقے سے بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے قائد حزب اختلاف اور اراکین کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل حل کرنے اور اس سلسلے میں دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے مثبت تنقید کو مثبت لینگے اور سب کو ساتھ لے کر اس صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرینگے وہ سارے صوبے کے وزیراعلیٰ ہے کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔محمود خان نے شعبہ اعلیٰ تعلیم میں اُجاگر کردہ مسائل کے تیز رفتار حل کیلئے خصوصی توجہ اور اقدامات کا یقین دلایا انہوں نے کہا کہ حکومت ایٹا کو مضبوط کرنے کا پروگرام رکھتی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ اس ادارے کی کمزریا ں دور کر کے اس سے حقیقی معنوں میں فعال اور شفاف بنایا جائے۔ سابق صوبائی حکومت نے جس مقصد کے تحت اس اہم ادارے کی بنیاد رکھی تھی وہ مقصد حاصل کرنے کیلئے دیرپا اقدامات کرینگے۔ ایٹا کے تحت امتحانات میں سامنے آنے والے مسائل کے کل وقتی حل کی ہدایات وہ پہلے سے جاری کر چکے ہے جس پر کام ہورہا ہے۔ شعبہ اعلیٰ تعلیم میں معیار صوبائی حکومت کی ترجیح ہے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی محکمو ں کے اعلی حکام کی حاضری یقینی ہونی چاہئے۔