News Details

22/10/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کاسوات میں نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کاسوات میں نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب * وزیر اعلیٰ نے گراسی گراؤنڈ سیدو شریف میں نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کی رجسٹریشن کا افتتاح کردیا۔ * تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراء ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی،کمشنر ملاکنڈڈویژن ،ڈپٹی کمشنر سوات،ڈی جی نادرااوربلدیاتی نمائندگان کی شرکت۔ * وزیراعظم عمران خان نے جن 50 لاکھ گھروں کی تعمیرکا عوام سے وعدہ کیا تھا آج اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا آغاز ہوا۔ محمود خان * اس عظیم الشان قومی رہائشی سکیم کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے حکومت نے نادرا کا انتخاب کیا ہے۔وزیراعلیٰ * آج سے اس سکیم کے فارم وصولی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ محمود خان * خیبرپختونخوا سے اس عظیم قومی پروگرام کے پہلے مرحلے میں صرف سوات کو منتخب کیا گیا۔ وزیراعلیٰ * اس بڑے اعزاز پر اہل سوات کو مبارکباد دیتا ہوں۔ محمود خان * سوات کافی عرصے سے دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا۔ محمود خان * حکومت کے 100 دنوں کے ترقیاتی منصوبوں میں یہ اہم قدم ہے۔وزیراعلیٰ * یہ منصوبہ ہزاروں بیروزگار افراد کے روزگار کا وسیلہ اور معیشت میں تیزی کا پیش خیمہ بنے گا۔وزیراعلیٰ * یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جس سے کم آمدنی والے افراد مستفید ہوسکیں گے۔ محمود خان * جب کوئی قوم طویل عرصہ باریاں لینے والے کرپٹ حکمرانوں کو برداشت کرتی ہے تو اسکی بھاری قیمت بھی چکانا پڑتی ہے۔وزیراعلیٰ * حکمرانوں نے غیور پاکستانی قوم کو مغرب کا معاشی غلام بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ محمود خان * ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں قوم حوصلہ رکھے۔وزیراعلیٰ * عمران خان ملک کوان مشکل حالات سے ضرور نکالیں گے۔ محمود خان * اگر منی لانڈرنگ روک لی جاتی تو آج ہمیں روپے کی بے قدری کا سامنا نہ ہوتا۔وزیراعلیٰ * قوموں کی زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے۔ محمود خان * ہم نے جو اصلاحات متعارف کرائی ہیں انکے اثرات جلد نظرآئیں گے۔وزیراعلیٰ * ہاؤسنگ سکیم کے ساتھ چھوٹے ، درمیانے اور بڑے پیمانے پر صنعتکاری ہو گی۔ محمود خان * نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی بھی قائم کی جا رہی ہے جس کی نگرانی وزیراعظم خود کریں گے۔وزیراعلیٰ * سات اضلاع سوات، اسلام آباد‘ فیصل آباد‘ سکھر‘ کوئٹہ‘ گلگت اور مظفر آبادمیں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوا ہے۔ محمود خان * اگلے 60 دنوں میں رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گا۔ وزیراعلیٰ * کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے کی سکیم بھی شروع کی جارہی ہے۔ محمود خان * فنانسنگ سے متعلق رکاوٹیں دور کرنے کیلئے نیشنل فنانشل ریگولیٹری ادارہ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ * گھروں کیلئے اراضی حکومت فراہم کرے گی جبکہ باقی کام نجی شعبہ انجام دے گا۔ محمود خان * ہمیں وسائل کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے مگر ہم عوام کو اپنے وعدے پورے کرکے دکھائیں گے۔وزیراعلیٰ * ہم عوام کو سبز باغ نہیں دکھائیں گے۔ محمود خان * مالیاتی عدم توازن سے خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبے بھی براہ راست متاثر ہیں۔ محمود خان * عمران خان جیسے سچے لیڈرکی موجودگی میں اب زیادہ فکر کی بات نہیں کیونکہ وہ قوم کو بحرانوں سے نکالنے کا گُر جانتے ہیں۔وزیراعلیٰ