News Details

22/10/2018

وزیر اعلیٰ محمود خان کا سوات میں سول انتظامیہ کو انتظامی اختیارات دینے کی تقریب سے خطاب

وزیر اعلیٰ محمود خان کا سوات میں سول انتظامیہ کو انتظامی اختیارات دینے کی تقریب سے خطاب * کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ، آئی جی پولیس صلاح الدین، کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام شاہ اور ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم بھی تقریب میں شامل ۔ * قیام امن کے بعد پاک فوج کا سوات کی سول انتظامیہ کو اختیارات دینے سے تاریخ رقم ہوگئی۔وزیر اعلیٰ * ایک دہائی قبل اس خوبصورت وادی پر ملک دشمن عناصر نے قبضہ کر لیا تھا۔ محمود خان * دہشت گردوں نے ہمارے معصوم عوام پر جو مظالم ڈھائے میں بذات خود اان کا عینی شاہد ہوں ۔وزیر اعلیٰ * یہ سوات کے عوام کیلئے ایک سیاہ ترین دور تھا مگر ان کا حوصلہ اور سوات کو پر امن بنانے کا عزم مثالی رہا۔ محمود خان * دہشت گردوں نے سوات کے سماجی اور معاشی نظام کو بیدردی سے تہس نہس کیا جس کی مثال دنیا میں کم ہی ملتی ہے۔وزیر اعلیٰ * ہمارے تدریسی ادارے تباہ کئے گئے۔ محمود خان * خواتین پر نا جائز پابندیاں لگائی گئیں اور بے گناہ لوگوں کو مارا گیا۔ وزیر اعلیٰ * دہشت گردی کی اس تاریک رات میں عوام کو زندگی میں ہی قیامت دیکھنے کو ملی۔ محمود خان * مشکل وقت میں پاک فوج، پولیس اور سوات کے عوام نے مل کر بیش بہا قربانیاں دیں۔وزیر اعلیٰ * عوام اور ادارے زندہ قوم بن کر دہشتگردی کے سامنے نا قابل شکست دیوار ثابت ہوئے۔ محمود خان * پاک فوج نے عوام کی حمایت سے شجاعت کی جو لازوال داستانیں رقم کیں انکی مثال نہیں ملتی۔وزیر اعلیٰ * دہشتگردی کو شکست دینا کتنا مشکل کام ہے یہ پڑوسی ملک کے حالات سے پتہ چلتا ہے۔ محمود خان * پاک فوج نے سوات کے عوام کی فلاح و بہبود میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔وزیر اعلیٰ * پاک فوج نے اپنے عوام دوست روئیے کی بدولت یہاں کے عوام کے دل جیتے۔ محمود خان * پاک فوج کے تعاون سے پولیس اور دیگر ادارے سوات کی حفاظت کیلئے مکمل طور پر تیار ہو چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ * سوات کی سول انتظا میہ نے گزشتہ چند برسوں میں یہاں کا نظام احسن طریقے سے چلایا ہے۔ محمود خان * سوات کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہم ترقیاتی سکیموں کا آغاز کر چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ * پولیس اور سول انتظامیہ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ محمود خان