News Details

18/10/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہر ی پور سے تعلق رکھنے والے صحافی سہیل خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہر ی پور سے تعلق رکھنے والے صحافی سہیل خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت * وزیراعلیٰ کی واقعے کی فوری انکوائری کرنے اور مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت * مجرم کسی صورت سزا سے بچنا نہیں چاہیئے ۔وزیراعلیٰ کی ہدایت * صحافی کا قتل آزادی اظہارپر حملہ ہے،جسے برداشت نہیں کیا جائے گا، محمود خان * وزیراعلیٰ کا مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور صحافی برادری سے یکجہتی کا اظہار * مجرم قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائے گا اور لواحقین کو انصاف ضرور ملے گا۔ محمود خان