News Details
09/10/2018
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حاجی رنگریز خان کی رہائش گاہ صوابی گئے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حاجی رنگریز خان کی رہائش گاہ صوابی گئے جہاں اُنہوں نے اُن کے والد حاجی ولی محمد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اوردُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلو احقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)